پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے ریاض میں جاری چھٹی اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں 97 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے ترکیہ کے پہلوان رفعت گیداک کو 4-5 کے سخت مقابلے میں شکست دے کر میڈل اپنے نام کیا، جبکہ اس سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان کے اقبال احمد کو بھی زیر کیا تھا۔

ایرانی پہلوان امیر علی اظہرپیرا نے فائنل میں قازقستان کے ریضابیک اِتموخان کو 0-5 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔کامیابی کے بعد محمد گلزار نے اپنے اس اعزاز کو افواجِ پاکستان کے آپریشن ’بنیان المرصوص‘، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہدا کے نام کرنے کا اعلان کیا۔ صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار نے کہا کہ کیمپ میں بہترین تربیت اور محنت نے رنگ دکھایا، یہ کامیابی پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

دیگر مقابلوں میں پاکستان کے عنایت اللہ 74 کلوگرام کیٹیگری میں کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل نہ کر سکے اور بحرین کے ماگومیڈ راسل اسلوئیف سے ناکام رہے۔ 65 کلوگرام کیٹیگری میں محمد عبداللہ کو راؤنڈ آف 16 میں ازبکستان کے اومید جان جالولو نے 0-10 سے شکست دی۔

محمد گلزار کے کانسی کے تمغے کے بعد پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ ان میں ارشد ندیم کا جیولن تھرو میں گولڈ، یاسر سلطان کا چاندی، جبکہ باکسرز فاطمہ زہرہ اور قدرت اللہ کے دو کانسی کے تمغے شامل ہیں

نوبیل انعام لینے پر ماریا کورینا کو مفرور قرار دیا جائے گا، وینزویلا حکومت

ٹرمپ کی امن معاہدہ قبول کرنے کی خواہش، زیلنسکی کی مشاورت جاری

کھیل میں سیاست،ورلڈ کپ 2027 بھارت سے منتقل ہونے کا امکان

Shares: