بھارت میں حالیہ دنوں دفاعی ناکامیوں پر امریکی سازش کا نیا بیانیہ سامنے لایا جا رہا ہے، جہاں خودساختہ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جنرل الیکٹرک کے انجنز نے تیجس پروگرام کو نقصان پہنچایا۔ تاہم دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اصل مسئلہ بھارتی ٹیکنالوجی اور صلاحیت کی کمزوری ہے، نہ کہ کسی بیرونی ملک کی مبینہ رکاوٹ۔
ایک ریٹائرڈ بھارتی جنرل نے بھی میڈیا میں گفتگو کے دوران امریکا کو “غیر دوست ملک” قرار دیتے ہوئے اپاچی ہیلی کاپٹرز کی تاخیر کو وجہ بتایا، جسے مبصرین غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ ردعمل قرار دے رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مقامی طور پر تیار کردہ اور عملی طور پر آزمودہ JF-17 تھنڈر نے خطے میں مقامی دفاعی صنعت کا مضبوط معیار قائم کیا، جو بھارتی فضائیہ کی مشکلات اور تیجس پروگرام کی سست رفتاری کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں میں بھارتی فضائیہ کو متعدد حادثات کا سامنا رہا، مگر داخلی غلطیوں کی نشاندہی کرنے کے بجائے بھارت میں روایتی طور پر الزام تراشی، سازشی بیانیوں اور بیرونی عوامل کو ذمہ دار ٹھہرانے کا رجحان بڑھتا دکھائی دے رہا ہے
اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
نوبیل انعام لینے پر ماریا کورینا کو مفرور قرار دیا جائے گا، وینزویلا حکومت
ٹرمپ کی امن معاہدہ قبول کرنے کی خواہش، زیلنسکی کی مشاورت جاری
جوہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں تو تلاشی کس بات کی؟ ایرانی ترجمان








