ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے دوحا میں کھیلے گئے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان اب اتوار کو فائنل میں بنگلادیش کا سامنا کرے گا۔سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔ غازی غوری نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناقابل شکست 39 رنز بنائے، جبکہ معاذ صداقت نے 23 اور احمد دانیال و سعد مسعود نے 22،22 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔ سری لنکا کی جانب سے پرمود مدھوشن نے 4 جبکہ تراوین میتھیو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
153 رنز کے تعاقب میں سری لنکا اے کی ٹیم نے آخری گیند تک مقابلہ تو کیا لیکن 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا کر ہدف سے 5 رنز دور رہ گئی۔ ملن 40، ویشن 29 اور لاستھ 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور سعد مسعود نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبید شاہ، شاہد عزیز اور احمد دانیال نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر سعد مسعود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
ایشز کا دھماکے دار آغاز: پہلے دن 19 وکٹیں، بیٹنگ لائن بری طرح ناکام
بھارتی دفاعی ناکامیاں: سازش کے بیانیے یا اندرونی کمزوریوں کی پردہ پوشی؟
اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے کانسی کا تمغہ جیت لیا








