فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 میں ضمنی انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی کی ووٹ ڈالتے وقت بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر الیکشن عملہ متحرک ہوگیا۔

ریٹرننگ افسر نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا ہے۔عابد شیر علی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے کر گئے، ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔ انتخابی قانون کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانا اور ووٹ کی ویڈیو بنانا قانونی جرم ہے۔فیصل آباد میں ایک دیگر شخص کو بھی بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے پر پولیس نے گرفتار کیا، جس نے ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ تاہم عابد شیر علی یا کسی لیگی کارکن کے خلاف اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے مطابق بیلٹ پیپر کی تصویر یا ویڈیو بنانا اور ووٹ کی رازداری کو افشا کرنا قانونی طور پر قابلِ سزا عمل ہے۔ریٹرننگ افسر نے عابد شیر علی کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں واضح طور پر بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ضمنی انتخابات: پولنگ مکمل، گنتی جاری، ن لیگ کو برتری

این اے 104 فیصل آباد: قبل از وقت فارم 45 اور 46 سامنے آنے کا الزام

Shares: