ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ہوسٹل سے ایک طالب علم کی لاش ملنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق نوجوان بی ایس سائیکالوجی کے تیسرے سمسٹر کا طالب علم تھا، جو یونیورسٹی کے مرکزی ہوسٹل میں مقیم تھا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے حاصل شواہد اور حالات و واقعات کی روشنی میں واقعہ بظاہر خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید شواہد کے بعد ہی قائم کی جائے گی۔ اطلاع ملتے ہی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فورنزک ماہرین نے شواہد جمع کر لیے ہیں۔ کمرے کو سیل کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ طالب علم کے موبائل فون، کمرے میں موجود اشیا اور دیگر ممکنہ مواد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرحوم کے اہلِ خانہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور انہیں واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعہ کے وقت طالب علم کمرے میں اکیلا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اور اہلخانہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

Shares: