میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک کھول دیا جائے گا۔
گرین لائن کی توسیع کا کام،میئر کراچی مرتضی وہاب ریڈیو پاکستان کے قریب گرین لائن کامن کاریڈور پر پہنچ گئے ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا گرین لائن کی تعمیر کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن کام مکمل ہونے کے بعد سہولت مہیا ہوگی،منصوبہ شروع کرتے وقت کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، تاہم اب تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے، ہم نے وفاق سے منصوبے کے ٹائم لائن کی بات کی تھی، گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک کھول دیا جائے گا، حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل کر دیے ہیں، آئندہ چند روز میں اس پر باضابطہ کام شروع ہو جائے گا،کوئی ایسی طاقت اور قوت نہیں جو کراچی کو ترقی کرنے سے روک سکے ،آنے والا وقت بہتر ہوگا۔پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملہ کی مذمت کرتا ہوں.








