پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سندھ سے متعلق بیان پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کو کرارا جواب دے دیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع بھول گئے کہ سندھ پاکستان میں شامل ہونیوالا پہلا صوبہ تھا، انگریز حکومت میں بھی سندھ نے بمبئی میں شمولیت سے انکار کیا، بھارتی وزیر دفاع کا بیان جارحانہ اور تاریخ سے لاعلمی پر مبنی ہے، سندھ نے برصغیر کی تقسیم اور پاکستان کی آزادی سے پہلے شمولیت کا اعلان کیا، انگریز حکومت میں بھی سندھ نے بمبئی میں شمولیت سے انکار کیا تھا، 1936ء کو سندھ نے بمبئی سے الگ ہوکر اپنی شناخت بحال کی تھی،ہ بھارتی وزیر دفاع کو اپنی شمال مشرقی ریاستوں پر توجہ دینی چاہیے، بھارت حقیقت مان لے کہ مقبوضہ کشمیر میں ان کا تسلط نہیں رہے گا،لاکھوں فوجیوں کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر میں کامیاب نہیں ہورہا، دریائے سندھ کو سندھو کا نام سندھ کی قدیم تہذیب سے ملا ہے، صرف ناموں کی مشابہت سے علاقے ہتھیانا ممکن نہیں، اس منطق کے مطابق پاکستان کئی بھارتی علاقوں پر دعویٰ کرسکتا ہے۔،ہماری کوئی توسیع پسندانہ پالیسی نہیں ہے، پاکستان جدید اور پُرامن ریاست ہے، اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا جانتا ہے۔

Shares: