پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کے درمیان ٹی20 سیریز کے شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک جنوری 2026ء میں پاکستان کے سری لنکا کے دورے اور تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ابھی تک سیریز سے متعلق معاملات کو حتمی شکل نہیں دی گئی، تاہم دونوں بورڈز کے درمیان اتفاق رائے کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 8 سے 12 جنوری 2026ء تک تین ٹی20 میچز کھیلے گا، جن کی ممکنہ تاریخیں 8، 10 اور 12 جنوری ہیں، جبکہ تمام مقابلے دمبولا میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پریماداسا اور پالے کیلے اسٹیڈیم ورلڈ کپ سے قبل تزئین و آرائش کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر ہوگا، جس کے پیشِ نظر یہ سیریز پاکستان کی عالمی ایونٹ کی تیاریوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے
بنگلادیش کو برآمد کے لیے 1 لاکھ ٹن چاول خریداری کا ٹینڈر جاری
شی جن پنگ اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، تائیوان سمیت اہم امور پر گفتگو
بچوں پر تشدد ، پنجاب میں 4150 سے زائد واقعات رپورٹ








