قصور
پولیس کے بھیس میں غنڈہ گردی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق پولیس کے بھیس میں غنڈہ گردی کرنے والے پیرا فورس اہلکار رزاق اور اے ڈویژن کے کانسٹیبل وقاص ڈوگر اغوا کیس میں نامزد کر دیا گیا
وردی کی حرمت ایک بار پھر چند بگڑے ہوئے کرداروں نے پامال کر دی
پیرا فورس کے اہلکار رزاق اور تھانہ اے ڈویژن کے کانسٹیبل وقاص ڈوگر کے خلاف شہری کو اغوا کرنے جیسے سنگین الزام پر تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے شہری مظہر فرید کو اٹھا کر ایک نامعلوم نجی مقام پر بند رکھا جہاں مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں مار ڈالنے کی دھمکیاں دے کر بھاری رقم وصول کی گئی
ریاستی اختیار کو ذاتی کمائی کا ہتھیار بنانا وہی کھلی غنڈہ گردی ہے جس کی سزا پوری فورس کی ساکھ کو بھگتنی پڑتی ہے
عوامی و سماجی حلقے شدید برہم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر پولیس وردی پر بدنما دھبہ ہیں جنہیں نشانِ عبرت بنانا وقت کی ضرورت ہے
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں اہلکاروں کے خلاف فوری، شفاف اور سخت ترین محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی وردی پوش عوام کے جان و مال پر یوں ہاتھ ڈالنے کی جرات نہ کر سکے اور اداروں کی ساکھ لوگوں کی نظروں میں مجروح نا ہو








