راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد، بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ کچھ لڑکے ایک لڑکی پر تشدد کے بعد اس کےبال کاٹ رہے ہیں،پولیس نے کارروائی کرتے واقعے کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا۔ مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہوئی، چند ملزمان لڑکی کے زبردستی بال کاٹ رہے تھے،پولیس کا مؤقف ہے کہ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ واقعہ کرسچین کالونی راولپنڈی میں پیش آیا، لڑکی کے بال کاٹنے والے ملزمان نظار خان، انیس، جلیل خان اور جبار خان ہیں،مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نظار خان نے لڑکی کے بال زبردستی کاٹے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

Shares: