بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کے خلاف ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔ یہ قرارداد پارٹی کے رکن عامر صدیقی نے ایوان میں جمع کرائی۔
قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان تاریخی طور پر گمراہ کن، حقائق کے برعکس اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ متن کے مطابق سندھ پاکستان کا لازمی اور اٹوٹ حصہ ہے، سندھ ماضی میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات کا مقصد خطے میں عدم استحکام اور تناؤ کو بڑھانا ہے، لہٰذا وفاقی حکومت بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بین الاقوامی فورمز پر موثر انداز میں اٹھائے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اس بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ اور زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔ ان کے مطابق یہ بیان سفارتی طور پر غیر سنجیدہ ہے، بھارت کو اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دینی چاہیے اور پاکستان سے متعلق بے بنیاد دعوے بند کرنے چاہئیں
وزیراعظم 26 سے 27 نومبر تک بحرین کا دورہ کریں گے
پاکستانیوں کابرطانیہ ویزا سسٹم کی خامیوں کا فائدہ اٹھانے کا انکشاف
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، قیادت کی مبارکباد








