ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نےجی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی پاکستان اور ایران نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ دوران ملاقات خطے کے سیکیورٹی ماحول اور چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ایران سے قریبی تعاون ضروری ہے۔

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔ ایران پاکستان تعلقات کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔

Shares: