حکومتِ پاکستان نے گریڈ 21 کے پولیس افسر سلطان احمد چوہدری کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) کا نیا انسپکٹر جنرل مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سلطان احمد چوہدری اس وقت پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے، جنہیں تبدیل کر کے وزارتِ مواصلات کے تحت موٹروے پولیس کا آئی جی تعینات کیا گیا ہے۔ حکم کے مطابق وہ یکم دسمبر 2025 کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو موجودہ آئی جی کی ریٹائرمنٹ کے بعد مؤثر ہوگا۔نوٹیفکیشن اسلام آباد سے جاری کیا گیا جس پر ڈپٹی سیکریٹری حکومتِ پاکستان محمود الحسن کے دستخط موجود ہیں۔ اس فیصلے سے متعلق تفصیلات وزیراعظم آفس، صدر سیکریٹریٹ، کابینہ ڈویژن، وزارتِ مواصلات اور متعلقہ صوبائی حکام کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ چارج سنبھالنے یا چھوڑنے سے متعلق رپورٹ مقررہ حکام کو فوری طور پر فراہم کریں، جبکہ آئی ٹی سیکشن کو جاری حکم نامہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔سلطان احمد چوہدری کی تعیناتی کے ساتھ موٹروے پولیس کے سربراہ کے عہدے پر نئی انتظامی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر انہیں سونپی جا رہی ہیں
پاکستان کو شکست،سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
افغانستان کا تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک








