اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں اور سخت پابندیوں کے باعث انسانی امداد کی ترسیل بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جس کا نتیجہ وہاں موجود ہزاروں زخمی اور بیمار افراد کی زندگیوں پر سنگین اثرات کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ غزہ کے بیشتر اسپتال صرف جزوی طور پر فعال ہیں جبکہ 16,500 سے زائد مریضوں کو فوری طور پر غزہ سے باہر منتقل کر کے علاج کی ضرورت ہے۔ترجمان کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری جھڑپیں نہ صرف مزید جانی نقصان کا باعث بن رہی ہیں بلکہ امدادی سامان اور ٹیموں کی رسائی میں بھی مسلسل رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق منگل کے روز عالمی ادارے اور اس کے شراکت داروں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ 8 امدادی سرگرمیوں کی منظوری کے لیے رابطہ کیا، جن میں سے صرف ایک سرگرمی کی اجازت دی گئی، جبکہ سات کو روک دیا گیا، مسترد یا منسوخ کر دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ غزہ کے 36 میں سے کوئی بھی اسپتال مکمل طور پر فعال نہیں ہے، اور صرف 18 اسپتال جزوی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں مریض فوری امداد اور علاج کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پابندیوں میں نرمی ہوگی، اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر غیر مشروط انسانی رسائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امدادی ٹیموں کو ہر اس شخص تک پہنچنے کی اجازت دی جائے جسے مدد کی ضرورت ہے

ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی بند، شہری شدید پریشان، 35 ہزار گھر شامل

پاکستان بار کونسل انتخابات 2025، 59 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

سلطان احمد چوہدری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے نئے آئی جی مقرر

Shares: