سینیٹ اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 اور 7 روپے فی لیٹر اضافی لیوی سڑکوں کی تعمیر کے لیے عائد کر رکھی ہے، جس کے ذریعے مجموعی طور پر 200 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق 16 اپریل سے 30 ستمبر 2025 تک صارفین سے 66 ارب 13 کروڑ روپے اضافی لیوی کی مد میں وصول کیے جا چکے ہیں۔ یہ رقم وفاقی مشترکہ فنڈ میں جمع ہوتی ہے، جس کے اخراجات اور تقسیم کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کے پاس نہیں۔پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں صارفین پر بوجھ برقرار ہے کیونکہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے عائد اضافی لیوی اب بھی وصول کی جا رہی ہے۔ حکومت کا مقصد اسی لیوی کے ذریعے 200 ارب روپے اکٹھا کرنا ہے
ایران کی آسٹریلیا کے اقدام کی مذمت
انگلینڈ میں 50 ہائر ایجوکیشن ادارے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار
سوشل میڈیا پر جھوٹی آف لوڈنگ معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع
ایکس کا نیا فیچر؛ پاکستان مخالف بیرونی پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب








