پاکستان: خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی، جھڑپوں اور سیکیورٹی کارروائیوں کے متعدد واقعات

ملک کے مختلف حصوں خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی، فائرنگ، ڈرون حملے، بارودی مواد کے دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے متعدد افسوسناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے متعدد بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے جنّت شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے مختلف مقامات پر نصب متعدد بارودی مواد (IEDs) برآمد کرکے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔یہ وہی علاقہ ہے جہاں ایک روز قبل دو نوجوان شہید ہوئے تھے جب وہ دہشت گردوں کے نصب کردہ ایک بارودی آلے کی زد میں آ گئے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد بڑے سانحے کا سبب بن سکتا تھا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت سے تمام ڈیوائسز کو تلف کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ صوبہ خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کو آپریشنز کے ذریعے کلیئر کر دیا گیا ہے، لیکن دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے مختلف مقامات پر بارودی سرنگیں اور IEDs نصب کر گئے تھے، جو وقتاً فوقتاً المناک واقعات کا باعث بنتی رہتی ہیں۔پاکستان آرمی قبائلی اضلاع میں وسیع ڈی مائننگ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کی جانیں محفوظ رہ سکیں اور علاقے میں مکمل امن بحال ہو سکے۔

باجوڑ: ایم پی اے انور زیب خان کے گھر پر دھماکا، ایک شخص زخمی

خار کے علاقے رگاگان میں صوبائی اسمبلی کے رکن انور زیب خان کے گھر پر بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم پی اے انور زیب خان نے تصدیق کی کہ واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر سی ٹی ڈی نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

شمالی وزیرستان: TTP کمانڈر اندرونی اختلافات کی فائرنگ میں ہلاکڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 22 شدت پسند ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارت نواز تنظیم فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔فورسز نے ایک مصدقہ ٹھکانے پر کارروائی کی جہاں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کی گئی، جو نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری کے بعد جاری ہے۔مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

لکی مروت کے علاقے فتح خان خیل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو نامعلوم شدت پسندوں نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔اس کی لاش بنوں ضلع کے ہواڈ تھانے کی حدود سے ملی۔واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹانک ضلع میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان بائیت اللہ جاں بحق ہو گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور موقع واردات سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تھانہ حوید کے علاقے شیخ لنڈک میں شدت پسندوں نے ایک کواد کاپٹر ڈرون کے ذریعے پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ڈرون سے بم گرنے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار حمید اللہ، اسلم شاہ اور اسماعیل خان زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ مشتبہ شدت پسند ساتھی غلام قادر ولد مراد بخش کو کوسٹل اسپتال کے قریب سے گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق نوجوان کے دہشت گرد گروہوں سے ممکنہ روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔بولان کی تحصیل سنی میں ایک گھر میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے نتیجے میں گھر کی چھت اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دو رات قبل گھر کے اندر بارودی مواد نصب کیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹارگٹڈ اٹیک تھا۔

Shares: