سینیٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس میں مزید ترمیم سے متعلق منی بل پیش کر دیا گیا اور اراکین نے تجاویز بھی طلب کر لی گئیں ۔بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے معاملے پر پی ٹی آئی نے آج بھی ایوان میں شدید احتجاج کیا ۔

سینیٹ اجلاس کی صدارت چئیرمین یوسف رضا گیلانی نے کی ، وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ یہ جعلی اطلاعات بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئیں، جبکہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک اور ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔پی ٹی آئی اراکین نے شدید نعرے بازی اور شور شرابا شروع کر دیا۔پی ٹی آئی کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے رہے او“ملاقات کرواؤ” کے نعرے لگاتے رہے۔ایوان کا ماحول مسلسل شور شرابے کے باعث منڈی مچھلی کا منظر پیش کرتا رہا

اپوزیشن کی فلک ناز کی طرف سے کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر سینیٹ اجلاس نصف گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔وقفہ کے بعد وفاقی طارق فضل چوہدری نے انکم ٹیکس آرڈنینس میں مزید ترمیم کے مالی بل کی نقل ایوان میں پیش کی۔یہ منی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ۔بل پر ارکان تجاویز یکم دسمبر تک پیش کریں گے ۔ فنانس کمیٹی اپنی تجاویز دس دن کے اندر ایوان میں پیش کری گی۔یہ تجاویز قومی اسمبلی بھجوائی جائیں گی۔وزیراعظم کے مشیر محمد علی نے۔نجکاری کمیشن آرڈیننس میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا جو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔سینیٹ کا اجلاس پیر دوپہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Shares: