نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بھارت میں قید 3 پاکستانی شہری رہائی کے بعد واہگہ اٹاری بارڈر کے راستے پاکستان واپس پہنچ گئے۔

ہائی کمیشن کے بیان میں بتایا گیا کہ اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس کو بھارتی حراست سے رہا کیے جانے کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جہاں انہیں ضروری سفارتی اور قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد وطن بھجوایا گیا۔پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارت میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور واپسی کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں اور انسانی بنیادوں پر ایسے معاملات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جاتے رہیں گے۔

بیان کے مطابق پاکستان قونصلر رسائی، قانونی معاونت اور رہائی کے معاملات پر بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ وہاں موجود تمام پاکستانی شہری جلد اپنے گھروں کو واپس پہنچ سکیں

بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں، ملاقات ہونی چاہیے: رانا ثناء اللّٰہ

امریکا کی ویزا پابندی پر ایران کا 2026 ورلڈکپ ڈرا تقریب کا بائیکاٹ

اوچ شریف: چوک بھٹہ میں فائرنگ،پولیس کے دو سب انسپیکٹر زخمی، منشیات فروش ہلاک

Shares: