پاکستان سے بنگلادیش کو 1 لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے چاول کی خریداری کے لیے ٹینڈر کھول دیا ہے۔

ٹی سی پی کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق اس ٹینڈر میں مجموعی طور پر 11 بولیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں کم ترین قیمت 394.95 ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 424.80 ڈالر فی میٹرک ٹن رہی۔دستاویز کے مطابق خریداری کیا جانے والا چاول کراچی بندرگاہ کے ذریعے بنگلادیش بھجوایا جائے گا۔ ٹینڈر میں کم از کم 25 ہزار میٹرک ٹن جبکہ زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ میٹرک ٹن چاول کی مقدار مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کانٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے بعد 45 روز کے اندر اندر چاول کی ترسیل لازمی ہوگی

بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں، ملاقات ہونی چاہیے: رانا ثناء اللّٰہ

امریکا کی ویزا پابندی پر ایران کا 2026 ورلڈکپ ڈرا تقریب کا بائیکاٹ

سندھ کو تقسیم کرنے کی کسی میں طاقت نہیں، مراد علی شاہ

Shares: