ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی 2026 فٹ بال ورلڈکپ فائنلز کی ڈرا تقریب میں شرکت نہیں کرے گی، کیونکہ امریکا نے ایرانی وفد کے متعدد اراکین کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق، ایرانی فیڈریشن کے ترجمان عامر مہدی علوی نے بتایا کہ امریکی حکام کے رویے کے باعث ایرانی وفد تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے صرف 4 افراد کو ویزا دیا ہے جن میں ہیڈ کوچ عامر غلینوئی شامل ہیں، تاہم فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو ویزا نہیں ملا۔ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کے غیر کھیلوں سے متعلق اقدامات کے بعد کیا گیا ہے، جب کہ ڈرا تقریب 5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونا ہے۔ علوی نے کہا کہ ایسے فیصلے کھیلوں کے اصولوں کے منافی ہیں، اس لیے ایرانی وفد نے ڈرا میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایرانی فیڈریشن نے اس صورتحال پر فیفا سے بھی رابطہ کیا ہے اور صدر جیانی انفانٹینو سمیت اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے۔ فیفا کی جانب سے معاملے کی سنجیدگی سے پیروی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایران نے مارچ میں ازبکستان کے خلاف 2-2 میچ ڈرا ہونے کے بعد ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جو ان کی مسلسل چوتھی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بار ورلڈکپ میں شرکت ہوگی
نور مقدم کیس،سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی جسٹس علی باقر نجفی کے ریمارکس کی مذمت








