قصور
بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بدانتظامی عروج پر
تفصیلات کے مطابق بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان سامنے آ گیا ہے جس کی وجہ سے علاج کے لیے آنے والے مریض بدترین مشکلات کا شکار ہیں
عم صورتحال مزید بگڑ چکی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق ای
ایمرجنسی، گائنی، بچوں کے وارڈ اور سرجیکل وارڈ میں عملے کا رویہ بھی مریضوں اور لواحقین کے مطابق انتہائی بدتمیزی پر مبنی ہے جس سے ہسپتال آنے والے افراد شدید ذہنی کوفت میں مبتلا رہتے ہیں
مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں نہ ادویات ملتی ہیں اور نہ ضروری ٹیسٹ کیے جاتے ہیں ایکسرے تک باہر سے کروانے پڑ رہے ہیں
شہریوں کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی میڈیسن، ایکسرے فلمیں اور ٹیسٹنگ میٹریل مبینہ طور پر خرد برد کیا جارہا ہے اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی
پارکنگ اسٹینڈ پر بھی ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے کھلم کھلا اوورچارجنگ کی جارہی ہے جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں بیڈز اور اسٹاف کی کمی کے باعث ایک بیڈ پر دو دو مریض لٹائے جارہے ہیں
دوسری جانب ایم ایس بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال نے تمام الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے فوری نوٹس لینے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کی فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو بنیادی علاج معالجے کی سہولیات میسر آ سکیں








