وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس سے قبل ماہرین نے پیشگوئی کی تھی کہ عالمی سپلائی میں بہتری اور کویت کی الزور ریفائنری کے یونٹس کی بحالی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے

کیلیفورنیا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

انڈونیشیا اور تھائی لینڈ سیلاب، 600 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتہ

Shares: