سبی ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول 27 تا 30 نومبر شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں سبی، کوہلو، زیارت، ہرنائی اور ڈیرہ بگٹی کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں کرکٹ، کبڈی، رسی کشی، بیڈمنٹن، ٹینس، فٹبال، فائر شوٹنگ، میوزیکل نائٹ اور آتش بازی سمیت مختلف مقابلوں نے عوام کی توجہ حاصل کی۔

ایف سی بلوچستان نارتھ اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدہ فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی اور مقامی کمانڈر نے کیا۔ اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس نے نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت مواقع فراہم کرتی ہیں اور امن و بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے آخر میں آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Shares: