پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار کاشف محمودکے بیٹے محمد آبان کاشف نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
اس خوبصورت موقع پر اداکار نے اپنے جذبات اور فخر کا اظہار سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔کاشف محمود نے فیس بک پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرا بیٹا محمد آبان کاشف حافظِ قرآن بن گیا ہے۔”اداکار کی یہ پوسٹ سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں نے بڑی تعداد میں مبارکباد پیش کی اور آبان کی کامیابی کو سراہا۔
سوشل میڈیا صارفین نے کاشف محمود کے جذبے اور بیٹے کی محنت کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بہت سے صارفین نے اسے والدین کے لیے قابلِ فخر لمحہ قرار دیا اور دعا کی کہ آبان کاشف اللہ تعالیٰ کے کلام پر ہمیشہ عمل پیرا رہیں۔
د کاشف محمود کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور تھے، تاہم اب وہ ایک نئے ڈرامہ پروجیکٹ کے ساتھ دوبارہ سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اداکارہ صنم سعید اور اداکار عماد عرفانی کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، اگرچہ اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔مداحوں کی جانب سے کاشف محمود اور اُن کے بیٹے کے لیے ڈھیروں دعائیں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔








