اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ریاست اور پالیمان کے خلاف باتیں کرنا غیر مناسب ہے۔

قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ گزشتہ روز اس ہاؤس کے ایک رکن نے ایسی بات کی، جس کا تذکرہ کرنا ضروری ہے،پہلے اپوزیشن لابی میں یہ کہا گیا کہ ہم اسپیکر چیئر تک جائیں گے، پھر کہا گیا کہ ہم پبلک کو استعمال کرکے قومی اسمبلی اور سینیٹ نہیں چلنے دیں گے،2014ء میں بھی ہم نے اس کا مقابلہ کیا تھا، اب بھی تیار ہیں، پارلیمنٹ کا دفاع کرنا میری ذمے داریوں میں شامل ہے۔ ریاست اور پارلیمان کے خلاف باتیں کرنا غیرمناسب ہے، ہم سب مل کر اس طرح کے معاملات کو روکیں گے، 2014 میں جب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا تو مجھے ایک چٹ موصول ہوئی تھی جس میں تنبیہ کی گئی تھی کہ اگر اراکین ایوان سے باہر نہ گئے تو کزن برادر حملہ آور اندر آ کر خدانخواستہ جانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اسپیکر نے کہا کہ میں اُس وقت بھی اسی کرسی پر بیٹھا تھا اور ہم سب نے اجتماعی طور پر فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایوان سے نہیں جائیں گے۔ آج بھی ہم اسی عزم، حوصلے اور استقامت کے ساتھ یہاں موجود ہیں، تاکہ پارلیمنٹ کے تقدس، بالادستی اور جمہوری عمل کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی جناب اسپیکر اِس وقت آپ کے سامنے ایک اپوزیشن لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں،اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ میری نظر میں نہیں ہیں،جس پر اپوزیشن نے’’شیم شیم‘‘ کے نعرے لگائے.

Shares: