ایشز سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر چلانے پر مشکل میں پڑ گئے۔ کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے سخت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔
برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق دوسرے ٹیسٹ سے قبل کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ کی برسبین میں بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر استعمال کرنے کی تصاویر سامنے آئیں، جو مقامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلینڈ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پرتھ سے برسبین پہنچی، جہاں تینوں کھلاڑیوں کو لائم ای اسکوٹرز پر بغیر حفاظتی ہیلمٹ سفر کرتے دیکھا گیا۔ کوئنز لینڈ قانون کے تحت ای اسکوٹر چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔
تصاویر میں جیمی اسمتھ کے پاس ہیلمٹ اسکوٹر سے بندھا ہوا دیکھا گیا، تاہم وہ اسے پہنے بغیر سفر کر رہے تھے۔ قوانین کے مطابق سیکشن 256A(1) کی خلاف ورزی پر 166 آسٹریلین ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب انگلش کھلاڑی آسٹریلیا میں قوانین کی خلاف ورزی پر سرخیوں میں آئے ہوں۔ 2010-11 کی سیریز میں کیون پیٹرسن کو تیز رفتار ڈرائیونگ پر جرمانہ ہوا تھا، جب کہ 2017 میں براڈکاسٹر جوناتھن ایگنیو کو جے واکنگ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔
انگلینڈ ٹیم حالیہ دنوں عوامی سرگرمیوں میں کم دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ آسٹریلوی میڈیا اور حکام ٹیم کے ہر عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں
سینیٹ نے زیرِ حراست افراد کے حقوق کا بل منظور کر لیا
پنجاب، ٹریفک خلاف ورزی پر ایک دن میں 63 ہزار سے زائد چالان
راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس ممنوع








