ایران نے ملک کی اہم ترین کانوں میں سے ایک، شادان گولڈ مائن میں سونے کے بڑے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی صوبے جنوبی خراسان میں واقع اس نجی ملکیتی کان میں نئی رگ کی دریافت کی باضابطہ توثیق وزارت صنعت و تجارت نے کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق تازہ دریافت کے بعد کان کے ثابت شدہ ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے، جس میں 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ گولڈ اوور اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ گولڈ اوور شامل ہے۔ آکسائیڈ گولڈ اوور کو نسبتاً کم لاگت میں نکالا جا سکتا ہے۔
اگرچہ ایران نے اپنے مجموعی سونے کے ذخائر کی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ برسوں میں ایران نے سونے کی خریداری میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور دنیا کے بڑے سونا خریدنے والے ممالک میں شامل رہا ہے
دنیا میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی
بھارت نے فضائی پابندی کے باوجود پاکستان کو سری لنکا کیلئے امدادی اوور فلائٹ کی اجازت دے دی
روس کی چینی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری








