قصور
کم عمر بچوں کی موٹر سائیکل چلانے بارے اہم فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیونگ کے حوالے سے واضح اعلان کر دیا ہے
سکول و کالج جانے والے کم عمر طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی محض چالان ہو گا

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اگر کوئی طالب علم کم عمر ہو کر موٹر سائیکل چلائے گا تو کارروائی براہِ راست اس کے والد یا موٹر سائیکل کے اصل مالک کے خلاف کی جائے گی اور ایف آئی آر بھی انہی کے نام پر درج ہوگی

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صرف طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے جبکہ والدین کو ذمہ داری کا احساس دلانا اب لازمی سمجھا جا رہا ہے

شہریوں نے اس فیصلے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر بچے سڑکوں پر خطرات کا باعث بنتے ہیں اس لیے والدین کی ذمہ داری عائد کرنا وقت کی ضرورت ہے

Shares: