خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں آپریشنز خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیے گئے۔ ریاست کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ دہشت گردوں کے لیے ”فتنۃ الخوارج“ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق میرعلی کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک اور کارروائی اسپن وام میں کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم کسی بھی خارجی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت، جسے نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی نے منظور کیا ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جاسکے
افغانستان میں طالبان دھڑوں کی خانہ جنگی،خطے میں نیا بحران








