الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق طلال چوہدری اور بلال بدر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور اپنی جانب سے معذرت بھی پیش کی۔ دونوں جوابدہ افراد ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنا تحریری جواب جمع کرا چکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں کو آئندہ حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ حکم نامے میں بتایا گیا کہ اگلی سماعت میں فریقین کے دلائل سنے جائیں گے

نبیل احمد کی گمشدگی، بی وائی سی اور بی ایل ایف کے بیانات میں تضاد

ایرانی سرحد پر فائرنگ، روزگار کی تلاش میں گئے 10 افغان نوجوان جاں بحق

تاجکستان کا افغان سرحد کی مشترکہ نگرانی کے لیے روس سے فوجی تعاون پر غور

Shares: