لندن میں گزشتہ ہفتے ایمرجنسی نمبر 999 پر ایمبولینس کی کالز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لندن ایمبولینس سروس کے مطابق سال کے تین مصروف ترین دن بھی اسی ہفتے میں آئے۔

عام طور پر ساڑھے پانچ ہزار کالز موصول ہوتی ہیں، مگر 27 سے 29 نومبر کے دوران روزانہ سات ہزار سے زائد کالز آئیں، جبکہ 28 نومبر کو یہ تعداد 7,608 تک جا پہنچی۔سروس کے مطابق فلو اور وائرل انفیکشن کے بڑھتے کیسز کے باعث سانس کی تکالیف میں اضافہ ہوا جس سے ایمرجنسی کالز 20 فیصد بڑھ گئیں۔ این ایچ ایس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لندن میں فلو کا ٹیکہ لگوانے کے اہل افراد میں سے نصف سے بھی کم نے ویکسین لگوائی ہے۔

لندن ایمبولینس سروس کے اسٹریٹجک کمانڈر لارنس کاؤڈرائے نے کہا کہ موسمِ سرما کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے سروس نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، تاہم شہری صرف حقیقی ہنگامی صورتحال میں ہی 999 پر کال کریں

الیکشن کمیشن، طلال چوہدری کے خلاف کیس کا حکم نامہ جاری

نبیل احمد کی گمشدگی، بی وائی سی اور بی ایل ایف کے بیانات میں تضاد

Shares: