امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کا تنازعہ انتہائی پیچیدہ شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کا حل آسان نہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اب تک وہ 8 جنگیں رکوانے میں کردار ادا کر چکے ہیں، جبکہ روس۔یوکرین جنگ نویں ہو سکتی ہے جس کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں کہا گیا تھا کہ اگر وہ روس۔یوکرین جنگ رُکوا دیں تو انہیں نوبیل انعام دیا جائے گا، تاہم ان کے مطابق یوکرین کا معاملہ بہت الجھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی سمیت کئی تنازعات میں انہوں نے شدت کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہر جنگ رکوائے جانے پر وہ نوبیل انعام کے حق دار ہیں، مگر وہ لالچ نہیں رکھتے اور ان کے لیے سب سے اہم انسانی جانوں کا بچاؤ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک نوبیل انعام یافتہ خاتون نے بھی ان کی امن کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔مزید برآں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ لوزیانا اور نیو اورلینز میں قومی گارڈز تعینات کیے جائیں گے، جو آئندہ دو ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔

یورپی رہنماؤں کی یوکرین کے بغیر امن معاہدے کی تجویز مسترد

الیکشن کمیشن، طلال چوہدری کے خلاف کیس کا حکم نامہ جاری

لندن میں ایمبولینس کالز میں ریکارڈ اضافہ، فلو سیزن بدترین قرار

یورپ نے جنگ چھیڑی تو کوئی نہیں بچے گا: پیوٹن

Shares: