جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تقرری کے لیے اہم ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت کمیشن کے پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری پر غور کیا گیا، جہاں قائم مقام چیف جسٹس جسٹس ظفر احمد راجپوت، جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس محمود اے خان کے نام زیرِ بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے جسٹس ظفر احمد راجپوت کے نام کی منظوری دے دی۔دوسرے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے جسٹس کامران خان ملاخیل، جسٹس اقبال احمد کانسی اور جسٹس شوکت علی درخشانی کے ناموں پر غور کیا گیا، اور ذرائع کے مطابق جسٹس کامران خان ملاخیل کو چیف جسٹس نامزد کر دیا گیا۔
تیسرے اجلاس میں سپریم کورٹ کے مستقل جج کی تعیناتی پر مشاورت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز کے نام شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایکٹنگ جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو مستقل جج کے طور پر منظور کر لیا گیا۔کمیشن کے تینوں اجلاسوں کا باضابطہ اعلامیہ جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے
8 جنگیں رکوائیں، روس۔یوکرین جنگ نویں ہوگی،ٹرمپ کا دعویٰ
یورپی رہنماؤں کی یوکرین کے بغیر امن معاہدے کی تجویز مسترد
لندن میں ایمبولینس کالز میں ریکارڈ اضافہ، فلو سیزن بدترین قرار
الیکشن کمیشن، طلال چوہدری کے خلاف کیس کا حکم نامہ جاری








