وزیرِاعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے انہیں ٹیلی فون کیا، جس میں سری لنکا میں سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی پر بات چیت ہوئی۔

شہباز شریف کے مطابق انہوں نے سری لنکا میں جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت بھی کی۔ انہوں نے مشکل وقت میں سری لنکن حکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان فوری طور پر ہنگامی انسانی امداد روانہ کر رہا ہے اور اس بحران سے مکمل بحالی تک ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا

سندھ، بلوچستان ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں اہم تقرریوں کی منظوری

8 جنگیں رکوائیں، روس۔یوکرین جنگ نویں ہوگی،ٹرمپ کا دعویٰ

الیکشن کمیشن، طلال چوہدری کے خلاف کیس کا حکم نامہ جاری

Shares: