کرغزستان کے صدر صادر جپاروف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدرآصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نےکرغزستان کے صدر کا استقبال کیا۔
ائیرپورٹ پر وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام بھی کرغزستان کے صدر کے استقبال کے لیے موجود تھے، اسلام آباد پہنچنے پر معزز مہمان کو گن سلیوٹ پیش کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے پرچم تھامے بچوں نے مہمانوں کا استقبال کیا، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے کرغزستان کے صدر کو پھول پیش کیے،کرغزستان کے صدر نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔








