پاکستان کا خصوصی سی-130 طیارہ امدادی ٹیم اور سامان لے کر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گیا۔
حکومتی اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے روانہ کیا گیا۔کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکا کے نائب وزیر برائے بندرگاہ اور پاکستان کے ہائی کمشنر نے پاکستانی امدادی ٹیم کا استقبال کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 200 ٹن مزید امدادی سامان بھی براستہ سمندر جلد سری لنکا پہنچے گا۔سری لنکا کے نائب وزیر نے پاکستان کی بروقت مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کی یہ معاونت قابلِ قدر ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر کڑے وقت میں وہ سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہے گا
قائد اعظم ٹرافی فائنل: کراچی بلیوز کی سیالکوٹ ریجنز پر 276 رنز کی برتری
پاکستان کا بیرونی قرض 2022ء کے بعد نہیں بڑھا، گورنر اسٹیٹ بینک
گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے بچےکے لواحقین سے میئر کراچی کی معافی








