میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ ابراہیم کے اہلِ خانہ سے معافی مانگ لی۔
میئر کراچی مرحوم بچے کے گھر گئے، لواحقین سے ملاقات کی اور واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بطور میئر وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر سکے، اس لیے ندامت محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی سے آگے بڑھ کر ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور متاثرہ خاندان اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں بہتری اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متاثرہ خاندان کی گزارشات پوری کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ابراہیم کے خاندان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے صدمے کے باوجود بچے کے دادا نے شفقت سے بات کی۔
اس موقع پر بچے کے دادا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میئر کراچی نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور کچھ افسران کو معطل بھی کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی یقین دہانی سے وہ مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ 30 نومبر کی رات گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد بچے کی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی
آکسفورڈ یونین کی تاریخ میں پہلی فلسطینی صدر کامیاب
سزائے موت،13 سالہ افغان بچے سے قاتل پر گولی چلوا دی گئی








