مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت دینے سے ظاہر ہوتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،کوئی سفارش نہیں چلے گی کہنے کی دعویدار وزیراعلیٰ جواب دیں کہ خونی تہوار کی کیوں اور کس کی ایما پر اجازت دی گئی،اگرپتنگ بازی سے کوئی سانحہ رونما ہوا تو ذمہ دار ی وزیراعلیٰ پر ہو گی،خونی تہوار کا آرڈیننس فوری واپس لیا جائے
محمد سرور چوہدری کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کی وجہ سے لاہور میں ہر سال قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں،دو ماہ قبل بھی ایک ہی دن میں دوہلاکتیں ہوئیں، ماضی میں پتنگ بازی پر ایس ایچ اوپر مقدمہ ہوتا تھا اب سب کو پتنگ بازی کی اجازت دے دی،یہ کیسی سب کی ماں ہے جو خونی تہوار کی اجازت دے رہی ہے، پتنگ بازی کی پنجاب حکومت شروط اجازت دے کر عوام کی جانوں سے کھیلنا چاہ رہی ہے،پتنگ بازی کے پنجاب حکومت کے آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں،اور اگر اجازت کے دنوں میں پتنگ بازی کی کسی بھی جگہ کوئی ناگہانی واقعہ رونما ہوا تواسکی ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی ،مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق کا تحفظ کرے گی،ضرورت اس امر کی ہے کہ پتنگ بازی کے غیر ضروری،غیر ذمہ دارانہ آرڈیننس کو واپس لیا جائے.








