سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا کی بطور وائس چیف آف آرمی اسٹاف (VCOAS) تقرری کے حوالے سے جھوٹی خبریں گردش کرنے لگیں، جس کے بعد سرکاری اور عسکری ذرائع نے ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جھوٹی خبر سب سے پہلے سوشل میڈیا پر شائع کی گئی، جس کا اصل بانی سیاسی رہنما ،یوٹیوبر، پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل ہے،شہباز گل کی جانب سے پھیلائی گئی یہ معلومات نہ صرف غلط ہے بلکہ اس کا مقصد عوام میں بے چینی اور افواہیں پھیلانا بتایا جا رہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا کی ترقی یا تقرری کے حوالے سے جاری کی گئی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گمراہ کن معلومات کا پھیلاؤ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ’فیک نیوز‘ نہ صرف عوامی رائے کو متاثر کرتی ہے بلکہ ملکی اداروں کے بارے میں غلط تاثر بھی پیدا کرتی ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری کردہ خبروں پر یقین کریں۔ جعلی خبریں پھیلانا قابلِ تعزیر جرم ہے، اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔








