لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق چار اہم مقدمات کی سماعت ہوئی،

عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو 16 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔سماعت کے دوران عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو باضابطہ طور پر احکامات جاری کیے کہ شاہ محمود قریشی کو مقررہ تاریخ پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ عدالتی احکامات کے مطابق قریشی کو ان مقدمات میں دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

9 مئی کے واقعات سے منسلک یہ مقدمات لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری املاک کے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد احتجاج سے متعلق ہیں

Shares: