سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں، پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے۔

اسد عمر نے انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے، اس حکومت نے ساڑھے 3 سال برباد کر دیے ہیں، تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے،جب تک آپ سیاسی بحران کو ختم نہیں کریں گے، حالات بہتر نہیں ہوں گے، سیاسی بحران ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سب کو مل کر بیٹھ کر سیاسی بحران حل کرنے کی ضرورت ہے،بھارت کو ہم نے تگڑا جواب دیا ہے، پاکستان جیتا ہے، ساری دنیا مان گئی ہے۔

قبل ازیں 9مئی مقدمات ،لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان ،عظمی خان ،شاہ محمود قریشی،اسد عمر ،فواد چودری ،مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 جنوری تک توسیع کردی ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 16 جنوری کو طلب کر لیا.

Shares: