قصور
ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایس ایچ او عامر ذوالفقار کی سربراہی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے رمضان عرف جانی گینگ کے سرغنہ کو ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان راہزنی اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور گھروں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنا ان کا معمول تھا
کارروائی کے دوران 3 لاکھ روپے نقدی، ایک اے سی اور موٹر سائیکل سمیت مجموعی طور پر 6 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش پتوکی اور گردونواح میں 8 سے زائد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید انکشافات کی روشنی میں تفتیش جاری ہے

ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر کی نگرانی میں علاقہ بھر میں مجرمان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں جن کا مقصد شہریوں میں امن و امان کے احساس کو مضبوط کرنا ہے

Shares: