افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن کا دورہ برسلز، طالبان پالیسیوں سے یورپ سمیت خطے کو بڑھتے ہوئے خطرے سے آگاہ کر دیا

افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن کے وفد نے 3 سے 5 دسمبر تک برسلز کے دورے میں یورپی قیادت کو خبردار کر دیا ،وفد نے انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی کے اشتراک سے ہونے والی نشستوں میں اپنا موقف بیان کیا،افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن وفد کے مطابق طالبان کی حکمرانی افغانستان کو ناکام ریاست کی طرف دھکیل رہی ہے،طالبان حکومت کے اثرات براہِ راست یورپ کی سلامتی تک بھی پہنچ رہے ہیں،افغانستان کی سرزمین خطے میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے، خواتین کے حقوق کی شدید پامالی، امدادی اداروں پر پابندیوں اور سیاسی عدم شمولیت بنیادی خطرات ہیں،

افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن وفد نے زور دیا کہ طالبان نے دوحہ معاہدے سمیت تمام وعدے توڑتے ہوئے جامع حکومت بنانے کے بجائے محدود گروہ کو اقتدار دیا، طالبان کی پالیسیوں کے باعث غیر قانونی نقل مکانی انتہا پسندی کے پھیلاؤ بالخصوص یورپ میں سیکورٹی خدشات بڑھا رہی ہے،افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن نے واضح مطالبہ کیا کہ؛ خطے کو مزید تباہی سے بچانے کے لئیے یورپ اور عالمی برادری دباؤ ، پابندیوں اور سفارتی تنہائی کے ذریعے طالبان کو مجبور کرے ، صرف سخت اور مربوط عالمی حکمتِ عملی ہی افغانستان کو مکمل تباہی سے بچا سکتی ہے،

افغانستان سے پنپتی دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان بھی متعدد بار ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے،دہشتگردوں کی سرپرستی اور بدترین انسانی حقوق کی پامالی کے باعث طالبان رجیم حکومت امن کی کوششوں کے لئیے شدید خطرہ ہے

Shares: