پولیس ناکے پر ویڈیو کیوں بنائی؟ پولیس نے پاکستان میٹرز کے نیوزایڈیٹر اظہر تھراج کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا۔تاحال ان پر کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی۔

لاہور جناح ہسپتال روڈ پر پنجاب پولیس چند نوجوانوں کو روک کر کھڑی تھی،پاکستان میٹرز کے ایڈیٹر اظہر تھراج نے ان سے وجہ پوچھی تو پولیس افسران نے انہیں اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ تاحال انکا کوئی سراغ نہیں معلوم ہورہا،

لاہور میں صحافیوں نے اظہر تھراج کو اٹھائے جانے کے واقعہ کی مذمت کی اور فوری انکی رہائی کا مطالبہ کیاہے،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میٹرز کے ایڈیٹر اظہر تھراج کو پولیس کی جانب سے سوال پوچھنے پر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا واقعہ قابل مذمت اور آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے،صحافیوں کو ہراساں کرنے کی پالیسیاں بند ہونی چاہئے، اظہر تھراج کو فوری رہا کیا جائے اور انہیں ساتھ لے جانے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے،مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

Shares: