پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا طبقہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔
مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو دنیا ہمارے پیچھے آ گئی، پاکستانی فوج 25 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔پوری دنیا میں سپہ سالار اور پاک فوج کو پذیرائی مل رہی ہے ،حرمین شریفین کی پاسبانی ہمارے لیے فخر کی بات ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد محسن پاکستان ہیں، پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کیا وہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں، معرکہ حق پر بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو پیش نہیں کیا جائے گا، جو پروپگینڈا آپ کر رہے ہیں کیا اس سے سیاسی فضا کبھی بہتر ہو گی ،پاکستان کی معیشت بہتر ہو چکی ہے، ملک میں افراتفری پیدا کرنے کا مقصد امن و استحکام اور معیشت میں خلل ڈالنا ہے،میں اپیل کرتا ہوں کہ سیاست دان اپنی سیاسی لڑائی لڑیں، حکومت جانے اور تحریک انصاف جانے ، خدا کیلئے فوج کو اور سلامتی کے اداروں کو اس سے باہر رکھو۔








