کوئٹہ:سیٹلائٹ ٹاوٴن کے علاقے میں مقیم محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک نجی اسپتال میں چار بچوں (تین بیٹے اور ایک بیٹی) کی پیدائش ہوئی ہے۔خاندان اور اہلِ محلہ نے اس خیر و برکت پر خوشی کا اظہار کیا ہےراز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں، ان کے پہلے سے دو بچے تھے جس کے بعد اب بچوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے،خوشیوں کے ساتھ والدین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ محدود آمدنی کے باعث بچوں کی پرورش ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

قبل ازیں صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، 4 بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل تھیں،ماں اور بچے دونوں صحت مند ہیں جبکہ بچوں کے والدین کا تعلق گاؤں سلیم خان سے تھا،بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی
بچوں کے والد مقصودعلی کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر بےحد خوش ہوں،اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Shares: