کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 2300 روپےکم ہو کر4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہو گیا ہے،10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہو گئی ہےجبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 4198 ڈالر فی اونس ہے، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 ہزار روپے اور 10 تولہ سونے کی قیمت میں 2572 روپے کا اضافہ ہوا تھا،دوسری جانب چاندی کے نرخ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 6072 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔








