وزیر اطلات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیاہے، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے-
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا اور ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے، بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کیلئے خطرہ ہیں، دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات برائے شفیع جان نے ردعمل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خوف وفاق اور پنجاب کے وزرا کی بار بار پریس کانفرنسز سے واضح ہے، عظمیٰ بخاری کا بیان جھوٹ، پروپیگنڈا اور سیاسی زہر کے سوا کچھ نہیں، بانی پی ٹی آئی کو کسی غیرملکی سپورٹ کی ضرورت نہیں، اقتدار کے نشے میں عظمیٰ بخاری شاید ڈان لیکس جیسے سنگین غداری کے کردار بھول چکیں۔








