سری لنکا کے علاقے بدھولا میں امدادی سرگرمیوں کے دوران بھارتی فضائیہ کا Mi-17 ہیلی کاپٹر غلط مقام پر لینڈ کرنے کے باعث نرم اور دلدلی زمین میں دھنس گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر نے شدید بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے اور لوگوں کی بحالی کے لیے پرواز بھری تھی، تاہم لینڈنگ کے دوران پائلٹ غلط مقام پر اتر گیا، جہاں زمین بارشوں کے باعث خاصی نرم ہو چکی تھی۔ لینڈنگ کے چند لمحوں بعد ہیلی کاپٹر کے ٹائر زمین میں دھنس گئے،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی اہلکار اور زمینی عملہ ہاتھوں سے ہیلی کاپٹر کو دھکیل کر باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیچڑ میں گہرا دھنس جانے کے باعث کوششیں ناکام رہیں اور بعد ازاں بھاری مشینری بلانے کی ضرورت پیش آئی۔

Shares: