شارجہ : جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے ڈیپورٹ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ پانچوں افراد برطانیہ جانے کے لیے جعلی سفری دستاویزات استعمال کر رہے تھے جو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی مدد سے تیار کی گئی تھیں،پانچوں مسافر اس سال لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزوں پر بھی سفر کرچکے تھے لیکن اس بار شارجہ میں امیگریشن حکام نے ان کے ویزوں کی جانچ کے دوران جعل سازی پکڑلی،جس پر انہیں شارجہ میں تحویل میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد فوری طور پر پاکستان واپس بھیج دیا گیا جہاں لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا،ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل کی ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

جنوبی افریقا میں ہاسٹل پر حملہ: 11افراد ہلاک اور 14 زخمی

واضح رہے کہ ایک روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی ہجرت اور جعلی سفری دستاویزات کی روک تھام کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ متعارف کرانے کا اعلان کیاہے،وزیر داخلہ کے مطابق یہ ایپ حکام کو یہ تعین کرنے میں مدد دے گی کہ کون سا مسافر سفر کے لیے موزوں ہے اور کون نہیں جبکہ جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

محسن نقوی نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کے ساتھ اجلاس میں امیگریشن ریفارمز کا بھی جائزہ لیا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں اور ملک کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر بنائی جاسکے۔

سری لنکا، بھارتی فضائیہ کا Mi-17 ہیلی کاپٹر زمین میں دھنس گیا

Shares: